سادھوکے (نامہ نگار) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جہاں انکا عزیز زخمی ہو گیا جبکہ انکا عزیز زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کامونکے محلہ اسلام آباد کارہائشی 50 سالہ طاہر محمود اپنی بیوی روبینہ بی بی اور عزیز عبدالرئوف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لاہور سے کامونکے آ رہا تھا کہ سادھوکے بائونڈری کے قریب یوٹرن پر تیزرفتار کار نے موڑکاٹتے ٹرک سے بچتے ہوئے انکی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر بری طرح روند ڈالا جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل چلانے والا عبدالرئوف بھی شدید مضروب ہو گیا۔ نمائندگان کے مطابق سرگودھا اور چنیوٹ میں ڈمپوں کی ٹکر سے خاتون اور 6 سالہ بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سادھوکے: کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
Feb 10, 2017