لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں لاپتہ بچی کی عدم بازیابی کے کیس میںعدالتی حکم کے باوجود ہوم سکرٹری اور آئی جی پنجاب کے پیش نہ ہونے پر فاضل عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کوکمرہ عدالت سے باہر نکلنے کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو طلب کر تے ہوئے سماعت سولہ فروری تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نذیراں بی بی کی جانب سے فاضل عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اس کی بیٹی بلقیس کو لاپتہ ہوئے کئی ماہ گزر گئے مگر اسے بازیاب کرانے کی بجائے پولیس کوئی تعاون نہیں کر رہی۔ڈی پی او بھکر نے عدالت کو بتایا کہ بچی کی بازبی کے لئے جوائنٹ ٹیم کام کر رہی ہے۔عدالتی حکم کے باوجودہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت اظہا برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت سولہ فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔
لاپتہ بچی کیس: ہوم سیکرٹری، آئی جی کی عدم پیشی پر ہائیکورٹ برہم، ایڈیشنل آئی جی کو باہر نکال دیا
Feb 10, 2017