لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے وکیل نے ساتھی وکلا کیساتھ ملکر پولیس کو اسے گرفتار کرنے سے روکدیا۔ تفتیشی افسر وکلا کے سامنے بے بس ہوگئے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ احاطہ عدالت میں کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکتے۔ ملزم ندیم کے خلاف قصور پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔