حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف کسانوں، وکلا، ڈاکٹروں کے مظاہرے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کسان تنظیموں، وکلاء اور ڈاکٹرز کی طرف سے جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔متحدہ کسان محاذ نے کہا ہے کہ نظربند قیادت کی رہائی کیلئے ہم قومی قیادت کے ساتھ ہیں اور ان کی رہائی کیلئے جدوجہد میں بھرپور انداز میں شریک ہوں گے۔ چی پی او چوک میں وکلاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ آج بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ اسی طرح مسلم میڈیکل مشن کی طرف سے فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، پروفیسرز اور میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ طلباء نے شرکت کی۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میںپاکستان متحدہ کسان محاذ کے زیراہتمام ’’کسان کانفرنس‘‘ میں مقررین نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کو محب وطن اور مجاہد کشمیر قرار دیتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کرنے کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور واضح کیاہے کہ حکمران بھارت، امریکہ اور مغرب کو خوش کرنے کیلئے جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں اب تمام کسان حافظ محمد سعید کے قافلے میں شریک ہوچکے ہیں ہمیں بارڈرز پر جا کر لڑنا بھی پڑا تو لڑیں گے لیکن بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر ڈیمز بنانے نہیں دیں گے۔ پاکستان متحدہ کسان محاذ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والی بھارتی آبی جارحیت اوربھارت، امریکہ، ورلڈ بنک گٹھ جوڑ کے موضوع پر ’’کسان کانفرنس‘‘ کی صدارت متحدہ کسان محاذ کے چیئرمین محمد ایوب میو نے کی جبکہ برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے ٹیلی فونک خطاب کیا جبکہ خالد کھوکھر، سیف اللہ خالد، خالد سیف، چوہدری نثار علی خان، نور احمد بلوچ، خلیل جانثار، حق نوازگھمن، ابوالہاشم ربانی، حافظ ابوالحسن شامل، رائے نوازکھرل نے بھی خطاب کیا۔ متحدہ کسان محاذ کے چیئرمین محمد ایوب میوکا کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید سچے مسلمان ہیں‘ ہم حافظ محمدسعید کے سپہ سالار ہیں ہمارامال اورجان ان کیلئے حاضر ہے۔ حکمرانوں کا اگر یہی رویہ رہا تو ہم باغی بن کر بغاوت کریں گے۔ لارڈ نذیر احمد نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پاکستان کاپانی بند کرکے اسے خشک سالی میں دھکیل رہاہے جبکہ ہمارے حکمران اس ایشو پر جنگ کیلئے تیار نہیں ہے ہمیں حکمرانوں پر پریشر ڈالنا ہوگا ہمیں کشمیرکو آزادکرانا ہوگا اگر کشمیر آزاد ہوگا تو پاکستان کا دفاع ہوگا۔ خالد کھوکھر نے کہاکہ اگر پاکستان میں کوئی شخص محب وطن ہے تو وہ حافظ محمد سعید ہے۔ دیگر مقررین نے نے کہاکہ حکمرانوں نے بھارت امر یکہ اور مغرب کو خوش کرنے کیلئے حافظ محمد سعید کی آوازکو دبایا لیکن نہ کشمیریوں کی تحریک کو دبایا جاسکا اور نہ ہی بھارت ڈیمز بنا سکے گا۔ الامہ لائرز فورم اور سول سوسائٹی سرکل کی جانب سے جی پی او چوک میں ہونے والے مظاہرے سے الامہ لائرز فورم کے صدر مخدوم جمیل فیضی، علی عمران شاہین، سردار آفتاب احمد ورک، رائے محمد نواز کھرل، علامہ ممتاز اعوان اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ پروفیسر حافظ محمد سعید ملک و ملت کے محسن و محافظ ہیں۔ وہ انتہائی پر امن شہری ہیں جنہوں نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے۔ ان کے خلاف کسی قانون کی خلاف کی خلاف ورزی کا کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...