ؒٓلاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی تقرری پر وفاقی حکومت سے 7 مارچ کو جواب مانگ لیا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے خدائی خدمتگار نامی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں سرتاج عزیز کی مشیر خارجہ کے عہدے پر تقرری کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ سرتاج عزیز مشیر خارجہ ہوتے ہوئے وزیر خارجہ کے اختیارات استعمال کررہے ہیں۔ مشیروں کی تعداد پانچ سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔