لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کی جعلی ڈگری کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس مظاہر اکبر نقوی نے غلام سرور کی درخوست ضمانت پر سماعت کی تو درخوست گزار کے وکیل نے بتایا کہ غلام سرور کیخلاف انٹی کرپشن نے جعلی ڈگری کیس میں مقدمہ درج کیا۔ درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ اینٹی کرپشن نے حکومت کے ایما پر پر مقدمہ درج کیا اور اس کا مقصد سیاسی طور پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ غلام سرور کی ضمانت قبل از ضمانت منظور کی جائے۔