ممبئی (این این آئی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے سمن جاری کر دیئے گئے ٗ ثانیہ مرزا پر ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بیس لاکھ روپے کا ٹیکس نہ دینے کا کیس بنایا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو کمشنر آف سروس ٹیکس کے آفس کی جانب سے سمن جاری کیا گیا ہے اور انہیں 16 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔سمن میں ثانیہ مرزا سے کہا گیا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے بہت کچھ ہو گا اس لیے آپ تما م دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں۔ اگر مقررہ تاریخ پر آپ پیش نہ ہوئیںتو آپ کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا ئے گی۔
ٹیکس نہ دینے پر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے سمن جاری
Feb 10, 2017