کامیابی کا انحصار قرآن پاک اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے: محمد عمر فاروق

لاہور (پ ر) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کیمپس میں دو روزہ تعلیمی سیمینار اختتام پذیر ہوا۔ جس کا موضوع اسلام کی روشنی میں اپنے مستقبل پر نظر تھا سیمینار میں بین الاقوامی سکالرز استاد ادریس خامسا (سا¶تھ افریقہ) شیخ ظہیر احمد (یو کے) نگہت ہاشمی (پاکستان) نے اسلام کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی کا انحصار قرآن اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے مقررین نے طلباءوطالبات اور اساتذہ پر زور دیا کہ جدید طرز تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اخلاص اور ایمانداری کو اپنا اشعار بنائیں اور طالب علموں کو ملک کا سرمایہ قرار دیا رفاہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر محمد عمر فاروق نے کہا کہ ہمارے طلباءوطالبات ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن