لاہور ( پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ملک ایاز کھوکھر کے انتقال پر ملال پر تعزیت کااظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوران خاندان کو اس سانحہ پر صبر و جمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔