لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو سے چیئرمین عالمی امن اتحاد کونسل پاکستان علامہ مشتاق حسین جعفری نے ملاقات کی۔رکن صوبائی اسمبلی شہزاد منشی اور محکمہ انسانی حقوق کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع موجود تھے۔ مذہبی رہنماءعلامہ مشتاق حسین سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ دائمی امن کے قیام کے لئے مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس میں حکومت کے ساتھ ساتھ مذہبی تنظیمیں، علماءکرام، سول سوسائٹی،این جی اوز اور میڈیا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ صوبہ پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور پر امن معاشرے کی بقاءکیلئے انٹرفیتھ کمیٹوں اور اقلیتی مشاورتی کونسل میں تمام مذاہب کے علماءکی مناسب نمائندگی دی گئی ہے،تمام اضلاع میں ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے جس سے صوبہ میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ حاصل ہوا ہے اور انسانی حقوق کے حوالے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔علامہ مشتاق حسین جعفری نے صوبہ میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے حکومت پنجاب اور وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کی خدمات کو سراہا
دائمی امن کیلئے مذمتی ہم آہنگی کا فروغ مشترکہ ذمہ داری ہے: خلیل طاہر سندھو
Feb 10, 2017