شیخ زید ہسپتال میں کینسر آگاہی واک

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل اور پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، لاہور کی زیر نگرانی شیخ زاید ہسپتال میں ورلڈ کینسر ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، واک کا آغاز شیخ زاید ہسپتال کی مین بلڈنگ سے ہوا جو کہ ایمرجنسی مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس واک کا مقصد عوام الناس کو اس موذی مرض کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کرنا تھا۔یہ مرض تمباکو کے استعمال سے بھی پھیلتا ہے۔ اس کی مختلف اقسام ہیں مثلاََ جگر ، پھیپھڑوں، چھاتی، رحم کے نچلے حصے اور خون کا کینسر شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...