کراچی اپرشین تیز ٹارگٹ کلر سمیت 64ملزم گرفتار منشیات متعدد اڈے نذر آتش

کراچی(کرائم رپورٹر) سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 64ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں رینجرز کی جانب سے منشیات سمیت جوئے کے متعدد اڈے گرا کر پانچ لاکھ روپے اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہیں ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں جمعرات کے روز کراچی کے نارتھ کراچی گولیمار ، پاک کالونی ، سرسید ٹاﺅن ، مجاہد کالونی اور لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں کی گئیں ۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ رینجرز اور پولیس کی دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر اکسٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے آٹھ سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت ٹارگٹ کلرز بھتہ خور اور اشتہاری شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جو شہر کے مختلف علاقوں میں تخریبی مقاصد کیلئے استعمال کی غرض سے چھپایا گیا تھا ترجمان رینجرز کے مطابق گولیمار اور پاک کالونی میںجرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے نتیجے میں ایک منشیات اور تین جوئے کے اڈے گرا دیئے گئے جو ماجد نامی شخص کی جانب سے چلائے جارہے تھے ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چھ کلو چرس اور دو کلو افیون سمیت پانچ لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ حساس ادارو ںنے نیو کراچی میں کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم منور عرف چنگاری کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوںمیں ملوث ہے اور اسے نامعلوم مقام پرمنتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر رینجرزنے کالا پل کے علاقے میں کارروائی کرکے دو منشیات فروش عرفان او رعمران کو گرفتار کرلیا او ران کے منشیات کے اڈے سے 329 کلو گرام چرس، ہیروئن کے 300 پیکٹ ، گٹکے کے پیکٹ اور 69 ہزار650 روپے نقد برآمد کرلئے۔ رینجرز کے مطابق دونوںملزمان کافی عرصے سے منشیات کا اڈہ ن چلارہے تھے۔
کراچی/ گرفتار

ای پیپر دی نیشن