نئی امریکی انتظامیہ پاکستان چین کے بڑھتے تعلقات سے پریشان، مزید ملکوں پر ویزا پابندی لگا سکتی ہے چیئرمین مسلمز فار ٹرمپ

واشنگٹن (اے این این)مسلمز فار ٹرمپ تنظیم کے چیئرمین ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات ٹرمپ انتظامیہ کیلئے باعث پریشانی ہیں ۔جرمن نشریاتی ادارے کودیئے گئے انٹرویومیں ساجد تارڑ نے کہا کہ چین کے مقابلے میں امریکہ نے پاکستانی فوج اور امدادی شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے۔ مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے ساجد تارڑ نے کہا کہ موجودہ فہرست بڑھ بھی سکتی ہے۔ وزارت خارجہ کے مشیر طارق فاطمی امریکہ گئے تھے لیکن ان کا دورہ کامیاب نہیں ہوا تھا کیوں کہ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں شامل لوگوں سے ملاقات نہیں کی تھی۔ پاکستان، امریکہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا اور نہ ہی اس نے کھل کر اپنی خارجہ پالیسی امریکہ کو واضح کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن