آرمی سلیکشن بورڈ کا اجلاس‘ خاتون سمیت 37 بریگیڈئرز میجر جنرل بنا دیئے گئے

Feb 10, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی+ آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بیان کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں آرمی کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں 9 آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر نعمان زکریا، عدنان احمد خان، سید عامررضا، طارق ضمیر، طاہر گلزار ملک، شاہد محمود، محمد اصغر، خالد سعید، ایمان بلال صفدر، سرفراز محمد، رفیق الرحمان، انعام حیدر ملک، سلمان فیاض غنی، سرفراز علی، محمد رفیق الرحمان ملک، محمد عاصم ملک، فیاض حسین شاہ، شاہد نذیر، ضیاء الرحمن، زاہد محمود، اظہراقبال عباسی، طارق محمود، احسن گلزار، شاہد امتیاز، رضوان افضل، عثمان حق، سید شہاب شاہد اور نعمان حیدر ہاشمی شامل ہیں۔آرمی میڈیکل کور کے 9 بریگیڈیئرز کو بھی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے، ان میں خاتون بریگیڈیئر نگار جوہر بھی شامل ہیں۔ دیگر افراد میں بریگیڈیئر طاہر سردار، عرفان علی شیخ، لیاقت علی، افتخار احمد، عمران افضل، طاہر اقبال، طارق محمود ستی اور طاہر خادم شامل ہیں۔

مزیدخبریں