اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے دی جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ رکنیت معطل ہونے کے باوجود کچھ اراکین سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔قانون کے مطابق رکنیت معطل ہونے پر اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔