کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان سینٹرل ہومیوپیتھک کالج فارمین میں ہفتہ طلبہ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر شائستہ زبیر نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔ ڈاکٹر سید محمد اشفاق نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ہفتہ طلبہ کے پہلے دن مقابلہ قرات‘ مقابلہ نعت خوانی اور تقریری مقالبے ہوئے۔ تقریری مقابلے کا موضوع ”کیا ہومیوپیتھی میں تمام ادویات بالمثل کے تحت ہی استعمال ہوتی ہیں“ تھا۔ طلبہ نے موضوع کی حمایت اور مخالفت میں اپنے اپنے موثر دلائل پیش کیے۔ مقابلہ قرات مےں اول پوزیشن الیاس متین (فائنل ائیر)‘ سیکنڈ پوزیشن ہدایت اﷲ (تھرڈ ائیر)‘ تھرڈ پوزیشن حذیفہ نسیم اور شاہ میر شاہ (سیکنڈ ائیر) نے حاصل کی‘ مقابلہ نعت میں اول پوزیشن محمد فیصل (فرسٹ ائیر)‘ دوم سید وجاہت علی (تھرڈ ائیر)‘ سوم شاہ میر شاہ (سیکنڈ ائیر) نے حاصل کی۔