ایل این جی معاہدہ‘ وزیراعظم کیخلاف شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کورٹ پرسوں سماعت کریگی

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 12 فروری کو کیس کی سماعت کریگا۔ شیخ رشید احمد نے ایل این جی سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے ایل این جی معاہدے کو کالعدم اور وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

ایل این جی گیس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...