مکة المکرمہ (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے مکة المکرمہ میں مسجد الحرام میں معذور افراد کیلئے خصوصی مقامات مختص کردیئے جس کا مقصد انہیں معمول کی عبادات خاص طور پر حج اور عمرہ کے دوران سہولت فراہم کرنا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق مسجد الحرام میں تین مقامات معذور افراد، سماعت سے محروم لوگوں اور بصارت سے محروم افراد اور دیگر جسمانی معذوری والے افراد کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ جسمانی طور پر معذور افراد کو ہفتے کے ساتوں دن ہر وقت مسجد الحرام میں ان مخصوص جگہوں تک رسائی دی جائے گی جبکہ سماعت سے محروم لوگ جمعہ کے روز صبح کے وقت مخصوص جگہ پر نماز ادا کرسکتے ہیں۔
مقامات مختص