کوٹلہ ارب علی: ذہنی معذور بچی کی گمشدگی کا ڈراپ سین، نعش مل گئی

کوٹلہ ارب علی خان (نامہ نگار) دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 11سالہ بچی کا ڈراپ سین، قریبی بیلہ سے نعش مل گئی۔ نواحی گائوں روپیری کے خالد تہال کی 11سالہ بچی سویرا خالد جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، بولنے اور سننے سے بھی قاصر تھی، دو روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئی۔ سویرا کے اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ ککرالی میں دی تھی۔ دو روز سے تلاش کرنے کے بعد گزشتہ روز قریبی موضع چاچوال کے بیلہ سے اس کی نعش ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے کھاریاں بھیج دیا گیا۔ بچی کے ورثا نے کسی قسم کی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن