ڈکیتی کی وارداتیں، شہری 34 لاکھ سے محروم، مزاحمت پر دکاندار زخمی

لاہور (نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ایک شہری کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ گجومتہ میں صابر کی دکان پر تین ڈاکو گھس آئے۔ انہوں نے دکان سے سوا لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔ اس دوران صابر نے مزاحمت کی تو ڈکوؤں نے اسے پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی کے علاقہ میںوقا ص کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے مالیت ، ملت پارک کے علاقہ میں سرفراز کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت، گجرپورہ کے علاقہ میں کبیر کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہنجر وال کے علاقہ میں رضا اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت، سول لائن کے علاقے میںبابر کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت، نواب ٹائون میں عاصم اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں شوکت فاروق سے 6 لاکھ روپے، اسلام پورہ میں ندیم اقبال سے 2 لاکھ روپے، نشتر کالونی میں واجد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،لٹن روڈکے علاقہ میںصہیب سے 50 ہزار روپے اور موبائل، مسلم ٹائون میں عبدالسلام سے 40 ہزار روپے اور موٹرسائیکل، اچھرہ میں عمر فاروق سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں عرفان سے12 ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نواب ٹائون میں زاہد کے گھر سے 14لاکھ روپے مالیت،جوہرٹائون میں علی عباس کے گھرسے7 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے پرانی انارکلی سے فیصل، چوہنگ سے احمد، شالیمار سے تنزیل کی گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ سے فیاض، رائیونڈ سے طاہر، نواں کوٹ سے عامر، پرانی انارکلی سے اللہ دتہ، سمن آباد سے فاروق، یکی گیٹ سے عامر، لوئر مال سے مدثرکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن