ائرمارشل سہیل امان کو سعودی عرب کے ’’کنگ آف عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا

Feb 10, 2018

لاہور (خبرنگار) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرمارشل سہیل امان کو سعودی عرب کے ’’کنگ آف عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا۔ چیف آف جنرل سٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز جنرل عبدالرحمان نے ائرچیف کو ایوارڈ سے نوازا۔ ایوارڈ رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون پر دیا گیا۔ جمعہ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائرمارشل سہیل امان کو سعودی عرب کے ’’کنگ آف عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا۔ ایئرچیف کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جنرل عبدالرحمان نے اعتراف کیا کہ ایئر چیف سہیل امان نے افواج میں دوستانہ تعلقات کیلئے شاندار خدمت سرانجام دی ہیں۔

مزیدخبریں