فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے شاپنگ مال کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے کے معاملہ کی انسپکشن کے لئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی، سسٹم نیٹ ورک اینالسٹ ،سول ڈیفنس آفیسر،سرکل ڈی ایس پی اور میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل ومیونسپل کمیٹیز کے متعلقہ انفورسمنٹ انسپکٹر شامل ہیں۔کمیٹی تمام شاپنگ مالز کی انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمرسہیل کیفی کی سربراہی میں انسپکشن کمیٹی نے مختلف علاقوں میں شاپنگ مالز کوچیک کیا۔