یونیورسٹی گرا¶نڈ کی تباہی‘ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ طلب کر لی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان انتظامیہ سے پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے کی ولیمہ تقریب کیلئے یونیورسٹی سپورٹس گرا¶نڈ مہیا کرنے اور سپورٹس گرا¶نڈ کی تباہی بارے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری (یونیورسٹیز) کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کو دو روز کے اندر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے صرف 5 ہزار روپے فیس کے عوض مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیٹے مخدوم زادہ زین قریشی کے ولیمہ کیلئے سپورٹس گرا¶نڈ میں جگہ الاٹ کی تھی اور طلبہ نے سپورٹس گرا¶نڈ کی تباہی پر شدید احتجاج کیا تھا۔
رپورٹ طلب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...