چیف جسٹس شہباز دور میں پولیس مقابلوں کی تحقیقات کے لئے کمشن بنائیں: عمران

Feb 10, 2018

لودھراں (نامہ نگار+ نوائے وقت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کرپشن اور منی لانڈرنگ نہیں کی، جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا، اس کا فیصلہ مان لیا۔ جہانگیر ترین سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کوئی کرپشن اور منی لانڈرنگ نہیں کی۔ جہانگیر ترین گنے کے کاشتکاروں کو 180 روپے فی من پوری قیمت دیتا ہے۔ جہانگیر ترین زرداری یا شریفوں کی طرح نہیں ہے، کسانوں کو اسکا حق دیتے ہیں۔ جہانگیر ترین کو کہا جو عدالت فیصلے کریگی وہ قبول کریں گے۔ جہانگیر ترین کو جب نااہل قرار دیا گیا تو ہم نے نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا۔ حسین شریف 600 کروڑ کے گھر میں رہتا ہے، نواز شریف کے بچوں کی بیرون ملک 16 کمپنیاں ہیں، نواز شریف کو کئی مواقع دیئے گئے، نواز شریف کہتے ہیں کہ نیب نے انکے سوالوں کے جواب نہیں دیتے، مریم نواز جے آئی ٹی میں جاتی ہیں اور باہر آکر کہتی ہیں جے آئی ٹی نے انکے سوالوں کے جوب نہیں دیتے۔ نواز شریف کہتے ہیں کہ نیب نے انکے سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔ چوری آپ نے کی، 300 ارب روپے آپ باہر لیکر گئے اور نیب آپکے سوالوں کا جواب دے؟ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مافیا کا گاڈ فادر کہا، مافیا اداروں کو تباہ کرتا ہے، مافیا اپوزیشن سمیت تمام لوگوں کو خریدتاہے، خواجہ سعد رفیق نے اربوں روپے کی چوری کی ہے۔ خواجہ آصف منی لانڈرنگ کرکے اپنی بیوی کو امریکہ روپے بھیجتے ہیں۔ خواجہ آصف دبئی میں نوکری سے 16 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں۔ خواجہ آصف کے پاس دبئی کا اقامہ ہے۔ نواز شریف، شہباز شریف اکیلے چوری نہیں کرتے، انکے وزیر ساتھ چوری کرتے ہیں۔ جب ایک ملک کے وزیراعظم سے پوچھا کہ کیسے پیسہ باہر گیا تو وہ قطری خط لے آئے۔ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کی گئی۔ نیب کہتا ہے کہ پنجاب حکومت جواب نہیں دے رہی۔ نواز شریف کے بیٹے اب پاکستانی اداروں کو جواب نہیں دے رہے۔ نیب بلائے تو نواز شریف کے بچے کہتے ہیں وہ پاکستانی شہری نہیں۔ عابد باکسر نے بیان دیا ہے کہ وہ شہباز شریف کے کہنے پر قتل کرتا تھا۔ انکے بیوروکریٹ بھی پیسہ بنا رہے ہیں، سب مافیا کا حصہ ہیں۔ شہباز شریف کے دور میں ماورائے عدالت قتل ہوئے۔ شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 870 قتل کئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان شہباز شریف دور میں پولیس مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل پر تحقیقات کیلئے کمشن بنائیں۔ خیبر پی کے پولیس مثالی بن چکی ہے۔ پولیس سے قتل کروائیں گے تو پولیس والے بھی قانون توڑیں گے۔ جہانگیر ترین اور مجھ پر بلیک میل کرنے کیلئے کیس کئے گئے، شہباز شریف کے 1997ء اور 1998ء کے دور میں پولیس نے 870 قتل کئے۔ ماڈل ٹائون میں دن دہاڑے 14 لوگوں کو قتل کیا گیا۔ نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے۔ مافیا ملک پر قبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے، مافیا کیخلاف جدوجہد سیاست نہیں جہاد ہے۔ میں 21 سال سے مافیا کیخلاف جہاد کررہا ہوں۔ شہباز شریف اب تمہارا برا وقت آگیا ہے۔ دبئی میں 7 ہزار پاکستانیوں کی ایک ہزار ارب روپے کی پراپرٹیز ہیں۔ آئی ایم ایف کے قرضے عوام مہنگائی کے ذریعے واپس کرتے ہیں۔ پنجاب پولیس نے قصور میں 135 افراد کو قتل کیا۔ ماڈل ٹائون میں لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں، بے وجہ ٹیکسز کی وجہ سے مہنگائی بڑھتی ہے، ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر چیف جسٹس کمشن بنائیں۔ موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لئے، یہ قوم کو مقروض کرکے خود امیر ہو جاتے ہیں۔ دبئی میں پاکستانیوں کی غیر قانونی اربوں روپے کی پراپرٹی ہے، اب بھی مسلم لیگ(ن) کی ہی حکومت ہے، مسلم لیگ(ن) کا سربراہ کرپٹ ہے۔ نواز شریف آج کل کہتے ہیں وہ اپنا وقت پورا کرلیتے تو کشمیر فتح کرلیتے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے لودھراں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ آج قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ نوازشریف خود کو شیخ مجیب کہتے ہیں، یہ لوگ اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف نے آزاد کشمیر میں جلسہ کیا مگر مودی کیخلاف بات نہیں کی۔ اگر شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثناء اللہ رکھ دینا نوازشریف نے آج تک کلبھوشن یادیو کے خلاف بات نہیں کی۔ جہانگیر ترین کی نااہلی پر افسوس ہے۔ الیکشن کمشن نے عمران خان کو لودھراں جلسے میں شرکت کرنے سے روکدیا تھا، الیکشن کمشن نے نوٹس میں کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ارکان اسمبلی حلقے کا دورہ نہیںکرسکتے۔ تاہم عمران خان نے لودھراں جلسے میں شرکت کر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے جس پر الیکشن کمشن نے احکامات نہ ماننے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے اور این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی خان ترین کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور انہیں طلب کر لیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ لودھراں میں عمران خان کے جلسہ کا نوٹس لیا گیا ہے۔ لودھراں میں عمران خان کے جلسے پر قانونی کارروائی کریں گے۔ ریٹرننگ افسر ایم کیو ایم کا آئین اور الیکشن قوانین دیکھے گا۔ ریٹرننگ افسر الیکشن ایکٹ 2017ء اور الیکشن رولز بھی دیکھے گا۔

مزیدخبریں