لاہور (خصوصی رپورٹر) الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل، عام آدمی تحریک پاکستان اور نیشنل پارٹی کی رجسٹریشن بحال کر دی ہے، اب وہ اپنے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو ان چاروں جماعتوں کی رجسٹریشن کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔