اسلام آباد(نمائند نوائے وقت) وفاقی شرعی عدالت کے دونئے ججز جسٹس سید محمد فاروق شاہ اور جسٹس شوکت علی رخشانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لےا ہے ۔چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس شیخ نجم الحسن نے ان سے حلف لےا۔ اس حوالے سے ایک پروقار حلف برداری تقریب شرعی عدالت میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں جسٹس علامہ ڈاکٹر فدا محمد خان، جسٹس محمود مقبول باجوہ شرعی عدالت کے آفسران ، وکلاءنے شرکت کی ۔نئے دو ججز کو تین سال کی مدت کے لیے تعینات کےا گےا ہے۔
نئے جج حلف