زرداری سے لیگی رہنما نوابزادہ انیس خان کی ملاقات، پی پی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما ن لیگ نوابزادہ انیس خان نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔ نوابزادہ انیس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پی کے کا حصہ بنانا پیپلز پارٹی کا مشن ہے۔ چاہتے ہیں فاٹا میں صنعتیں لگیں، بجلی پیدا ہو اور لوگوں کو روزگار ملے۔ اقتدار میں آ کر فاٹا میں سکول، یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائیں گے۔ علاوہ ازیں زرداری سے رحمان ملک نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...