اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف سے عوام کی محبت دیکھ کر عمران ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ عمران صاحب نوازشریف پر اقامے کا الزام لگایا گیا، جہانگیر ترین کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نااہل کیا گیا۔ شہبازشریف پر تنقید کرنے والے شہباز جیسے منصوبے لگا کر دکھائیں۔ عمران خان موروثی سیاست پر لیکچر دیتے ہیں، عمران خان کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہے تھے۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ حاسد اپنے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 60 فیصد بھی استعمال نہ کرسکے۔