اپوزیشن کا حکومت سے صوبے کی 562کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کی تفصیلات نیب کو فراہم کرنے کا مطالبہ‘اےوان ”گو شہباز گو “اور ‘شےر شےر “کے نعروں سے گونجتا رہا


لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی چیئرمین نیب کے بیان کی باز گشت، اپوزیشن کا حکومت سے صوبے کی 562کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کی تفصیلات نیب کو فراہم کرنے کا مطالبہ‘اےوان ”گو شہباز گو “اور ‘شےر شےر “کے نعروں سے گونجتا رہا ‘(ن) لےگی ارکان اسمبلی عمران خان کے خلاف بھی آوازےں کستے رہے ‘ حکومت دوسرے روز بھی سیالکوٹ اور ناروال یونیورسٹیوں کے بل اےوان مےں منظوری کےلئے پےش کر نے مےں ناکام ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ایک گھنٹہ 48منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت شروع ہوا۔اسمبلی کے ایجنڈے میں محکمہ سپشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن سے متعلق سوالات کے جواب پارلیمانی سیکرٹری حسان ریاض اور صوبائی وزیر چوہدری شفیق نے دئیے۔اپوزیشن لیڈر نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا چیئر مین نیب نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو چار بار نوٹس جاری کر چکے ہیں کہ بے ضابطگیوں کا جواب دیا جائے لیکن بیوکوریسی جواب دینے کو تیار نہیں ہے۔ نیب کے چیئر مین ذمہ دار شخص ہےں لیکن پنجاب حکومت ان کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے۔سپیکر نے کہا وزیر قانون کو آنے دیں پھر آپ کو جواب دے دینگے جس پر اپوزیشن لیڈر طیش میں آگئے انہوں نے کہا یہ ہاﺅس وزیر قانون کے گھر کی لونڈی نہیں ہے جو ان کی مرضی سے چلے گا۔ہم پنجاب کے منتخب نمائندے ہیں اپنے منہ پر کالک نہیں مل سکتے۔ پی ٹی آئی کے رکن آصف محمود نے سپیکر سے کہا جس نے سبق یاد کیا اس کو چھٹی مل گئی اور جس نے نہ کیا وہ سارا دن سکول میں ہی رہے گا۔ یہ سارامعاملہ آپ کی موجودگی میں ہو رہا ہے اوراس کا ذمہ بھی آپ کے اعمال میں جائے گا۔لیگی رکن وحید گل نے کہا یہ لوگ اداروںکواستعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ ان کے تو اپنے کیس سپریم کورٹ اور نیب میں چل رہے ہیں۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا حکومت کو نئے برن یونٹس بنانے سے اورنج لائن ٹرین مکمل کرنا زیادہ عزیز ہے۔کسی بھی ناگہانی صورت میںلاہور جیسے جدیدشہر میں جلے ہوئے مریضوں کےلئے جگہ نہیں مل رہی ہوتی۔اگر اورنج لائن ٹرین کے دو یا تین پلرز کا خرچہ نکال لیا جائے تو ایک برن یونٹ بن سکتا ہے۔ اس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری حسان ریاض نے کہا اس وقت لاہور شہر میں پانچ برن یونٹس قائم ہیں جو میو ہسپتال، جناح،سرجیکل ٹاور،چلڈرن،شیخ زید ہسپتال میں ہیں۔ بعدازراں ہنگامہ آرائی کے دوران ہی سپیکر نے اجلاس پیر دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔
پنجاب اسمبلی

ای پیپر دی نیشن