شیخوپورہ: بیٹی کی بارات سے قبل باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، اگلے دن بہن نے بھی دم توڑ دیا

Feb 10, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) بیٹی کی بارات آنے سے ایک روز قبل دلہن کا والد اچانک ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔واقعہ کی خبر سن کر بہن بھی بھائی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور چند گھنٹوں بعد خالق حقیقی کو جاملی۔ محلہ پرانا شہر میں ارشد ورک کی بیٹی کی بارات آنا تھی۔وہ انتظامات میں مصروف تھا کہ اچانک ہارٹ اٹیک ہوا، اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ بھائی کی موت کا سن کر اسکی بہن بھی صدمہ برداشت نہ کرسکی اور اگلے ہی روز خالق حقیقی سے جا ملی۔ اس طرح خوشیوں بھرا گھرانہ اچانک ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔

مزیدخبریں