سپریم کورٹ آج انسانی سمگلنگ ازخود نوٹس کی سماعت کریگی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ثاقب نثار نے انسانی سمگلنگ کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ دو رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ لیبیا میں انسانی سمگلروں کی کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ اٹارنی جنرل، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ سمیت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور بلوچستان، چیف سیکرٹری پنجاب، بلوچستان، سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو بھی نوٹسز جاری کئے ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...