اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے3سال کے اندر28 کروڑ روپے کرائے کی مد میں ادا کر دئیے ہیں، ڈریپ انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ادارہ اپنی بلڈنگ کی زمین نہیں حاصل کر سکا، سجاد طوری کی زیر صدارت اجلاس میںکمیٹی نے مذبح خانہ کے جلدی قیام کے لیے سب کمیٹی قائم کردی ہے، مذبح خانے کے لیے پہلے جگہ آئی 9 میں مختص تھی علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث جگہ کو آئی الیون 4 میں منتقل کیا۔ گزشتہ روزسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں ڈریپ اور وفاقی دارالحکومت میں مذبح خانے کے معاملات زیر بحث رہے۔ سی ڈی اے نمائندگان نے کمیٹی کو بتایا کہ مذبح خانے کے لیے پہلے جگہ آئی 9 میں مختص تھی۔