آزاد کشمیر اسمبلی میں ناموس رسالتؐ پر قانون سازی تاریخی اقدام ہے ڈاکٹرسعید احمد عنایت اللہ مکی

Feb 10, 2018

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی ) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ مکی نے کہاہے کہ آزادکشمیرکی اسمبلی میں ناموس رسالتؐ پر قانون سازی کا اقدام تاریخی ہے اس کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ آزادکشمیر اسمبلی نے قادیانیوںکوغیر مسلم قراردے کر ایک تاریخی فیصلہ کیاہے جس پرآزادکشمیرکی حکومت اوراسمبلی ممبران کوجتنابھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔ قادیانیوںکاہدف کشمیرمیںقادیانی ریاست قائم کرنا تھاجوکہ ناکام ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں