صاف پانی کیس:چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے صاف پانی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر طلب کرلیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ  ہمارا نبض پرہاتھ ہے،علم ہے کہ مسائل کیا ہیں۔ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس ثاقب نثار پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران دریائے راوی میں گندا پانی ڈالنے کی رپورٹ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے فوری طور پر شہباز شریف کو طلب کیا۔اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل میں کیا پھینکا جا رہا ہے ،اگر لاہور کی یہ حالت ہے تو باقی شہروں کی کیا صورتحال ہو گی۔اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رپورٹ کوآرٹیکل190 ، 5،204 کے تحت ریاست کی ذمہ داریوں کے پیرائے میں پرکھاجائیگا، ہم نے تمام کے تمام قانون کو لاگو کرنا ہے کیونکہ ہمارانبض پرہاتھ ہے کہ ہمارے مسائل کیا ہیں۔

ای پیپر دی نیشن