چینی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جے 20 اب جنگی مقاصد کے لئے تیار ہے اور فضائیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم چین کے صدر ملکی مسلح افواج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں جس میں اینٹی سیٹلائٹ میزائل ، آبدوزیں وغیرہ بھی شامل ہیں جبکہ ایک بیان میں چینی فضائیہ کا کہنا تھا کہ جے 20 کو لڑاکا یونٹس کا حصہ بنا دیا گیاہے تاہم بیان کے مطابق اس طیارے کی بدولت فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ وہ ملکی خودمختاری ، سکیورٹی اور خطے کے دفاع کے لئے مقدس مشن مکمل کر سکے گی۔ تاہم یہ طیارہ امریکہ کے ایف 22 جیسی رڈار کو دھوکہ دینے کی کتنی صلاحیت رکھتا ہے یہ فی الحال کہنا مشکل ہے ۔ ذرائع کے مطابق چین اس کے علاوہ ایک اور اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جے 31 کو بھی تیار کر رہا ہے جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی ایف 35 کو ٹکر دے گا ۔
چین نے جے 20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ آپریشنل کر دیا
Feb 10, 2018 | 13:53