نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف بھی کہیں گے مجھے کیوں نکالا،عدلیہ آزاد ہے اب کوئی این آراونہیں ہوگا: ڈاکٹربابراعوان

اسلام آباد میں تحریک انصاف مقامی قیادت کی تقریب سے خطاب میں بابراعوان نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے نوازشریف کووزیراعظم ہاؤس سے نکالا گیا۔نوازشریف کے بعد شہبازشریف بھی کہے گا مجھے کیوں نکالا۔ جلد دونوں بھائیوں کی منزل جیل ہوگی۔

بابراعوان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ نوازشریف کے کاروباری مفاد ہیں۔ایک جھوٹے آدمی کوراولپنڈی نیب نے طلب کیا لیکن وہ جھکنے کو تیارنہیں اسی لیے پیش نہیں ہوا۔

بابراعوان کا کہنا تھا عدلیہ آزاد ہے اب کوئی این آراو نہیں آئے گا،اب چپڑاسی، پٹواری یا کلرک کو نہیں بلکہ ذمے داروں کو پکڑا جائے گا۔دوہزاراٹھارہ تبدیلی کا سال ہے،تحریک انصاف بڑے بڑے برج الٹائے گی۔

ای پیپر دی نیشن