بادشاہی مسجد لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے خودمختار سکیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دعوے نہیں کام کیا ، پنجاب میں ساڑھے اٹھارہ لاکھ غریب لوگوں کو اب تک 40ارب روپےکےقرضےدیئے جاچکےہیں۔ اسکیم کےتحت سواکروڑلوگ باعزت روزگارکمارہےہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ہم نے قوم کو ذہنی مریض بننے سے بچایا .
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے دعوے نہیں کام کیا ، اگر عوام نے 2018 کے الیکشن میں کامیابی دی تو غریبوں کو قرضوں کی فراہمی میں چار ارب روپے کا اضافہ کر دیں گے .
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نام نہاداشرافیہ نےکئی سواربوں کےقرضےمعاف کرائے جس سے ملک دیوالیہ ہوا .وزیراعلیٰ نے کہاکہ قرضےمعاف نہ کرائےجاتےتووہ پیسہ عوام کےکام آتا۔
ہم نے لوڈشیٖڈنگ کا جن بوتل میں بند کیا جبکہ کےپی حکومت ایک کلو میگا واٹ تک بجلی نابناسکی:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف
Feb 10, 2018 | 19:28