نئی دہلی(این این آئی)بھارتی شہر مظفر نگر کی ایک عدالت نے دو ہندو شہریوں کے قتل کے ایک مقدمے میں سات مسلمان شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ان مسلمان باشندوں پر 2013 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں دو ہندوو¿ں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ اس واقعے کے بعد اترپردیش میں فسادات شروع ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں کم از کم 65افراد ہلاک جب کہ ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔ ان فسادات کے باعث اترپردیش میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم میں اضافہ ہوا تھا۔ فسادات کے سبب ہلاک اور بے گھر ہونے والوں کی اکثریت مسلمان شہریوں کی تھی۔
مسلمان عمر قید