ریوڈی جینسرو (آن لائن) برازیل کے شہر ریوڈی جینسرو میں پولیس اور منشیات سمگلروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ پولیس نے خطہ فالیت فوگیو ٹیریو میں منشیات سمگلروں کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جبکہ بارہ منشیات سمگلر ہلاک ہو گئے ۔
پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات سمگلروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔
فائرنگ