واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا) ڈاکٹروں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صحت مند قرار دے دیا۔ گزشتہ روز امریکی صدر کا دوسری دفعہ جسمانی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروںنے کہا کہ ان کی صحت بہت اچھی ہے وائٹ ہاﺅس کے ڈاکٹر معالج سین کونلے نے کہا کہ انہوں نے 11دیگر ماہرین کے ساتھ 72سالہ صدر کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جو چار گھنٹے تک جاری رہے ہیںجس کی رپورٹوں اور سفارشات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔مجھے یہ اعلان کرتے خوشی ہورہی ہے کہ امریکہ کے صدر کی صحت بہت اچھی ہے۔ میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ ان کی مدت صدارت کے دوران اور اس کے بعد بھی ان کی صحت اچھی رہے گی۔امریکی صدر کا میڈیکل چیک اپ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر بیتھیسدامیری لینڈ میں کیا گیا۔تاہم صدر کے وزن ،کلیسٹرول لیول اور بلڈپریشر کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ٹرمپ معائنہ
صدر ٹرمپ کا چار گھنٹے تک میڈیکل چیک اپ، ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دیدیا
Feb 10, 2019