فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایک اور ننھی پری درندوں کی ہوس کا نشانہ بننے کے بعد مرجھا گئی۔ فیکٹری سے بوری بند نعش ملی دونوں درندے گرفتار جرم کا اعتراف کر لیا ۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ رات ٹھا نہ ڈی ٹا ئپ کے رہا ئشی لیا قت کی 7سالہ بیٹی را بیعہ قریبی ملک شاپ سے دودھ لینے گئی ۔اغوا ءہو گئی کافی دیر تک جب بچی گھر نہ پہنچی تو والدین نے تلاش شروع کی مگر ننھی پری کا کو ئی سراغ نہ مل سکا جس کی فوری اطلاع تھا نہ ڈی ٹا ئپ کو دی گئی۔ پولیس نے مغوی بچی کی تلاش شروع کر دی اسی دوران بچی کے والد نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ ملک شاپ ولا محمد سلیم دودھ لینے آئی بچی کو کبھی بسکٹ اور کبھی 10رو پے دے دیتا تھا۔ ملزم سلیم اس دوران پو لیس کے سا تھ بچی کو تلاش کرتا رہا۔ پو لیس اہلکاروں نے جب ملزم سلیم کو الگ کر کے بچی کے بارے میں پو چھا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے قریبی فیکٹری سے بچی کی بوری بند نعش برآمد کروا دی ملزم نے بتا یا کہ اس نے اپنے کزن زا ہد کے ساتھ مل کر بچی سے ریپ کیا بعد میں گلا دبا کر قتل کیا پو لیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جس میں اغواءاور ریپ کی دفعات شا مل کی گئی ہیں بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میڈ یکل یو نیورسٹی کے شعبہ فرانزک میں جمع کروا دی اہل علاقہ میں عجیب خوف ہراس ملزمان کو سر عام سنگسار کر نے کا مطا لبہ۔
زیادتی/قتل