مونسی الہی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ پنجاب میں ق لیگ کے مزید سات ارکان کو عہدے ملیں گے

لاہور (ندیم بسرا ) تحریک انصاف نے ق لیگ کو پارلیمانی اور حکومتی سطح پر اہم عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ چند روز تک ق لیگ کے ایم این اے چودھری مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وفاق اور پنجاب کی سطح پر ق لیگ کے ارکان اسمبلی کو اہم عہدے ملنے کا امکان ہے جس کے بعد وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا اتحاد مزید مضبوط ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومتی اتحاد کو اختلاف سے بچانے اور وفاق سمیت پنجاب میں پی ٹی آئی کو مزید مضبوط کرنے کیلئے یہ اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے تحت آئندہ چند رورز تک چودھری مونس الٰہی کو وفاقی وزیر صنعت و تجارت بنایا جا سکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے 7 ارکان کو مختلف عہدے دیے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی 10 سیٹیں ہیں جس میں 2 ممبران رکن اسمبلی کو صوبائی وزیر بنایا جا چکا ہے جبکہ ایک رکن کو پارلیمانی سیکرٹری بنا دیا ہے اس کے علاوہ 3 ممبران کو سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب کیا جائے گا اور دیگر ممبران کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کا ممبر بنایا جائیگا ق لیگ کی پنجاب کی سیاست پر گہری گرفت ہے۔ اس وجہ سے تحریک انصاف ق لیگ کی قیادت کے تجربے اور سیاسی بصیرت سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ اس وجہ سے حکومتی اور پارلیمانی سطح پر مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی سنجیدہ کوشش شروع کی ہے۔
ق لیگ

ای پیپر دی نیشن