پنجاب اسمبلی : تحریک انصاف کا اپنی 11 خواتین ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ

لاہور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنی 11 خواتین اراکین اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے اس حوالہ سے منظوری بھی دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 37 پارلیمانی سیکرٹریوں کا تقرر کیا گیا تھا تاہم ان میں ایک بھی خاتون رکن شامل نہیں تھی جس پر خواتین اراکین میں بے چینی پائی جاتی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کیا اور اپنے احساسات سے آگاہ کیا جس کے بعد 11 خواتین پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری بھی دے دی ہے۔
پنجاب اسمبلی/ سربراہی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...