کوئٹہ: پولیس وین پر فائرنگ کے الزام میں ڈھائی سالہ بچے کیخلاف مقدمہ

کوئٹہ (آن لائن) مشرق بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے کا الزام میں اڑھائی سالہ بچے بلال کے خلاف دہشگردی کا مقدمہ درج کیا گیا مقدمے می دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر دیا گیا ننھے دہشتگرد کے والد کا کہنا ہے کہ بلال اب تک چپس اور جوس کی فرامائش کرتا ہے بھلا پولیس پر فائرنگ کیسے کر سکتا ہے بار بار پولیس تھانے کے چکر لگا چکے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا پولیس نے مشرقی بائی پاس کے اڑھائی سالہ بچے بلال کو دہشتگرد بنا دیا سال 2017ءمیں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ بلال پر درج کرکے دہشتگردی کے مختلف دفعات میں شامل کر دی تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد بلال کی گرفتاری کیلئے اب تک پولیس کی جانب سے 3 چھاپے بھی مارے جا چکے ہیں ننھے دہشتگرد کے والد کا کہنا ہے کہ بلال اب تک چپس اور جوس کی فرمائش کرتا ہے بھلا پولیس پر فائرنگ کیسے کر سکتا ہے بار بار پولیس تھانے کے چکر لگا چکے ہیں مگر مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے۔
اڑھائی سالہ بچہ

ای پیپر دی نیشن