چین نام نہاد اروناچل پردیش کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتا، ترجمان

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اروناچل پردیش کے دورے پر زبردست احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ چین نام نہاد اروناچل پردیش کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتا۔ نریندر مودی جو ان دنوں شمال مشرقی سرحدی علاقے کے دورے پر ہیں متنازعہ علاقہ میں گئے ہیں۔ جس پر وزارت خارجہ کے ترجمان نے احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ چین اس علاقے کو متنازعہ سمجھتا ہے اور مودی نے اس علاقے کا دورہ کرکے دونوں ملکوں کے اختلافات کو ہوادی ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے چینی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اروناچل پردیش کا علاقہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ بھارتی وزیراعظم اپنے علاقے کے دورے پر ہیں۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں 1962میں چین اور بھارت کی جنگ ہوچکی ہے اس کے علاوہ حالیہ برسوں میں بھی اس علاقے پر چین بھارت کشیدگی عروج پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن