پی ایس ایل فور : نیشنل سٹیڈیم کراچی کا سکیورٹی پلان تیار ‘فضائی نگرانی ہوگی

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ کے 5 میچز کراچی میں منعقد کئے جارہے ہیں اور فائنل بھی 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ان میچوں کے انعقاد میںسکیورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور 15 فروری سے 17 مارچ تک کراچی میں میلا سجانے کے لئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔تمام میچوں کے لئے ٹکٹ کا اجراء 20 فروری سے کیا جائے گا اور اس سال پی سی بی کو کہا گیا ہے کہ وہ ٹکٹوں کی فروخت کے مراکز زیادہ سے زیادہ تعداد میں بنائے تاکہ عوام کو ان کی خریداری میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔32 ہزار شائقین کی گنجائش والے نیشنل سٹیڈیم میں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر تمام انتظامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اور موبائل ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ سٹیڈیم میں ایک ہسپتال بھی قائم کیا جارہا ہے۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ رینجرز، پولیس اور دیگر امن و امان کے اداروں کی کاوشوں سے کراچی میں امن کی جو فضا قائم ہوئی ہے اس کے نتیجہ میں رواں سال ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی دورہ کیا اور کچھ دنوں قبل ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی کراچی میں میچز کھیلے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور اس بار کراچی میں فائنل کیساتھ ساتھ اس ایونٹ کے 5 میچز کھیلے جارہے ہیں۔میچوں اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے تمام پلان مرتب کرلیا گیا ہے اور اس بار کم سے کم سڑکوں کو بند کیا جائے گا اور خصوصاً اس بار یونیورسٹی روڈ کو عوام کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔ جبکہ سٹیڈیم کے اطراف واقع دو بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو اس کے لئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پارکنگ کے لئے 7 جگہوں کو مختص کیا گیا ہے جبکہ وہاں سے عوام کو اسٹیڈیم میں لانے کے لئے شٹل سروس بھی چلائی جائے گی اور پارکنگ میں بھی تمام ضروری ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ٹیمیں 7 سے 17 مارچ تک کراچی میں ہوں گی اور اس دوران وہ پریکٹس بھی کریں گے اور میچز بھی کھیلے گی اس لئے ان کو لے جانے اور لے آنے اور ان کی سکیورٹی کے لئے بھی تمام پلان کو مرتب کیا گیا ہے۔سٹیڈیم کے اندر اور باہر کے تمام سکیورٹی کے انتظامات رینجرز اور پولیس سنبھالے گی جبکہ پاک فوج کو سٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ سکیورٹی کے لئے فضائی نگرانی کے لئے نائٹ وژن ہیلی کاپٹرز کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھا جارہا ہے۔ 15 فروری سے کراچی بھر میں اس میچز کے حوالے سے بیوٹیفیکیشن کے کام کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔ اس بار بھی کوئی فری ٹکٹ یا پاسز جاری نہیں کئے جائیں گے البتہ اس کے آرگنائزرز کیلئے رعایت ہوسکتی ہے ‘ میں بھی اپنے بچوں کے ساتھ ضرور میچ دیکھنے جاؤں گا لیکن ٹکٹ خرید کر جاؤں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...