پاکستان سپر لیگ میں قلندرز جیت کی راہ پر گامزن ہونگے:محمد حفیظ

لاہور (نمائندہ سپورٹس )لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں قلندرز جیت کی راہ پر گامزن ہوں گے اور ان کے میچز کے نتائج گزشتہ ایونٹس سے مختلف ہوں گے۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے گزشتہ تینوں ایونٹس میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہتے ہوئے ناکام ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہماری متوازن ہے کیونکہ ٹیم انتظامیہ نے اس مرتبہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں اچھا کام کیا ہے۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی امیدوں کے مطابق اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہوئے لاہور کے مداحوں کو وہ خوشی دیں گے جو انہیں گزشتہ 3 سیزنز سے نہیں ملی۔محمد حفیظ گزشتہ تین ایونٹس میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں، تاہم اس مرتبہ لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں ان کا انتخاب کیا ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے لاہور قلندرز کی فتح میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے کا انتظار تمام ہی کھلاڑی کر رہے ہیں جس میں 2 میچز لاہور جبکہ اگلا مرحلہ کراچی میں ہے۔محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے لیے پاکستان آنے پر تیار ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے ان کھلاڑیوں کے اس فیصلے کو ہمیشہ سراہا جاتا رہے گا۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز میں اس مرتبہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل ہوں گے جو لاہور میں پی ایس ایل میچز کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...