بابر اعظم مستقبل کے بہترین بلے باز بننے کی اہلیت رکھتے ہیں:راشد لطیف

لاہور(نمائندہ سپورٹس )سابق قومی کپتان راشد لطیف نے بابر اعظم کو مستقبل کا بڑا پاکستانی بیٹسمین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انضمام الحق،محمد یوسف اور یونس خان کی طرح ورلڈ کلاس پلیئر بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ان میں اس مقام تک پہنچنے کی اہلیت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم گزشتہ برس سے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں جب انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنا کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا تھا لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد انہیں پہلی مرتبہ یہ محسوس ہوا کہ ان میں ورلڈ کلاس پلیئر بننے والی تمام تر خصوصیات موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...