خواہش ہے ا چھی ٹیمیں پی ایس ایل فائنل کھیلیں:وزیر اعلیٰ سندھ

لاہور (نمائندہ سپورٹس )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اچھی ٹیمیں فائنل میں کھیلیں، اگر فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان ہوا تو مزا آجائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی ایس ایل کے وفد نے لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا کی سربراہی میں ملاقات کی۔پی ایس ایل کی لاہور قلندر کی ٹیم نے وزیراعلیٰ سندھ کو آفیشل شرٹ نمبر 1 بھی پیش کی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گذشتہ سال بھی پی ایس ایل کی میزبانی کی تھی اور اب بھی کراچی پی ایس ایل کا میزبان ہے، ہم نے کراچی کو امن کا گہوارہ ہے اور عالمی لیول کے کھیلوں کا مرکز بنا رہا اور اس کو مزید مضبوط کریں گے۔ ہم اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کو پروموٹ کریں گے۔فواد را نا نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پی ایس ایل کوکراچی میں لائے ہیں یہ آپ کا کارنامہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے لاہور قلندر کو قلندر کی نگری سیہون سے ٹیلنٹ کو شامل کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ پورا سندھ ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے، آپ سندھ سے بھی ٹیلنٹ ہنٹ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...