لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان کی اگلی فائٹ کے لیے بھرپورٹریننگ جاری ہے۔انہوں نے فٹنس میں بہتری کی ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کردی۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان20 اپریل کو امریکہ میں میزبان ملک کے باکسر ٹیرینس کرافورڈ کے خلاف رنگ میں اْتریں گے۔عامر خان ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کو بھی بہتر بنانے میں مصروف ہے، اْنہوں نے اپنی ٹریننگ اورفٹنس ایکسرسائز کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔عامر خان کے حریف 31 سالہ کرافورڈ اپنی کیٹگری میں دْنیا کے تین بہترین باکسرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔اْن کا کہنا ہے کہ عامر خان ایک ، بہترین ، مشکل اور وسیع تجربہ رکھنے والے باکسر ہیں۔